Entertainment
اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
مشہور امریکی اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ طویل عرصے تک شہرت، منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔
مشہور امریکی اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر، جنہوں نے ٹیلی ویژن کے معروف شوز 'ہیروز' اور 'نیشویل' میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی ناگہانی موت نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس میں دل کی دھکن رک جانے اور ممکنہ طور پر زیادہ مقدار میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی بلند یوں کے باوجود، ہیڈن پینیٹیئر کو ذاتی زندگی میں کئی سنگین چیلنجز کا سامنا رہا۔ وہ کھلے عام اپنی ذہنی صحت کے مسائل، ڈپریشن اور منشیات کے استعمال کے خلاف اپنی طویل جنگ کے بارے میں بات کرتی رہی تھیں۔ کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس اداکارہ نے زندگی کے کئی ادوار میں گہرے ذہنی دباؤ اور ذاتی بحرانوں کا سامنا کیا، جس پر انہوں نے بعد میں میڈیا کے سامنے کھل کر روشنی بھی ڈالی تھی۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق کا تعین کیا جا سکے کہ موت کی اصل وجہ کیا بنی تھی۔