LIVE
Loading Breaking News...

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کر دیا

News Image
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں گوگل کے باضابطہ دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے اس اقدام کو ڈیجیٹل شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ اس موقع پر گوگل کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی اور ملک میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں گوگل کے باضابطہ دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس تقریب کے دوران وزیرِ اعظم نے گوگل کے وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں کمپنی کا دفتر کھولنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے اس پیشرفت کو ملک کی ڈیجیٹل تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر گوگل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے اندر ڈیجیٹلائزیشن، ای گورننس، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملکی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیک سیکٹر کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی تاکہ وہ عالمی منڈی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ گوگل کے وفد نے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری اور تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے جاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور گوگل کے مابین شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے گا تاکہ ملک میں آئی جی کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اسلام آباد میں گوگل کے دفتر کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی ٹیک کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں تیزی سے دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف ملکی سطح پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعتماد بحال ہو گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھلیں گے جو کہ طویل المعاد معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔