LIVE
Loading Breaking News...

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن اور ترقی پر زور

News Image
صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کے امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر صدر نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والی دہشت گردانہ کوششوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے پائیدار امن اور عوام کی خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان قریبی رابطہ کاری انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کی جتنی بھی کوششیں کرلیں، ان کے تمام ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست صوبے کے غیور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو صوبے کے انتظامی امور اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعاده کیا کہ امن وامان کی بحالی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قرب رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی اور دشمن قوتوں کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ملاقات کے اختتام پر وفاقی اور صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف امور پر اتفاق کیا گیا تاکہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے