LIVE
Loading Breaking News...

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت معاشی اقدامات کا اعلان

News Image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کی سب سے شدید معاشی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تہران کی مدد کرنے والے کسی بھی ملک کو شدید معاشی نتائج بھگٹنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے تہران پر دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے تہران کے تمام تجارتی شراکت داروں اور حامی ممالک کو سخت خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے کاروباری تعلقات سے گریز کریں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی معاشی مدد کرے گا اسے انتہائی سنگین اور tremendous اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ واشنگٹن اب فوجی کارروائیوں کے بجائے معاشی محاصرے اور دباؤ کی حکمت عملی کو زیادہ ترجیح دے رہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی یہ معاشی جنگ اور دباؤ کی پالیسی ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی۔ تہران کا مؤقف ہے کہ ایرانی عوام اور حکومت ان تمام دباؤ اور پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ملک کی معیشت کو اس بحران سے نکالنے کے لیے متبادل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس نئے معاشی تناؤ کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی منڈیوں میں بھی اس اعلان کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں کیونکہ دنیا بھر کے تجارتی ادارے امریکہ کے اس سخت موقف اور اس کے ممکنہ عالمی اثرات کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔