LIVE
Loading Breaking News...

بوتل سے دودھ پلانے سے بچوں کی اموات کا خطرہ

News Image
ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں بچوں کو بوتل سے دودھ پلانے کا بڑھتا ہوا رجحان سالانہ ہزاروں کمسن بچوں کی اموات کا سبب بن رہا ہے۔ ماہرین نے اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنے اور ماں کے دودھ کو بچوں کی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
صحت عامہ کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تشویشناک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں شیرخوار بچوں کو بوتل سے دودھ پلانے کا بڑھتا ہوا رجحان ہر سال تقریبا 33 ہزار 700 بچوں کی قبل از وقت اموات کا سبب بن رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بوتل سے دودھ پلانے کے اس نقصان دہ رجحان کی وجہ سے انفیکشنز اور دیگر جان لیوا بیماریاں بچوں کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں کے مطابق مناسب صفائی نہ ہونے اور فارمولا دودھ کے غیرمحفوظ استعمال کے باعث بچوں میں اسہال اور پیٹ کی دیگر خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں جو اکثر اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ عالمی سطح پر طبی اداروں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مائوں میں ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے شعور کی کمی اور کمرشل فارمولا دودھ کی جارحانہ مارکیٹنگ اس رجحان کو مزید فروغ دے رہی ہے۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے اور بوتل کے استعمال کے نقصانات سے والدین کو باخبر رکھا جائے۔ حکومتوں اور صحت کے بین الاقوامی اداروں کو اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر موثر حکمت عملی تیار کرنی چاہیے تاکہ بچوں کی اموات کے اس المناک سلسلے کو روکا جا سکے اور آنے والی نسلوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔