Entertainment
مہیگن مارکل کی اداکاری میں واپسی، برطانیہ سے نئی آفر موصول
برطانیہ سے ایک نئی اہم پروڈکشن کی پیشکش ملنے کے بعد مہیگن مارکل کے اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ اس آفر پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں تاکہ سکرین پر شاندار واپسی کی جا سکے۔
برطانوی شاہی خاندان سے تعلقات میں تناؤ اور شاہی مصمصروفات سے سبکدوشی کے بعد مہیگن مارکل ایک بار پھر اپنے پرانے کیریئر یعنی اداکاری کی طرف لوٹنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں حال ہی میں برطانیہ میں ایک نئے پراجیکٹ کے لیے اہم کردار کی پیشکش موصول ہوئی ہے جس نے شوبز کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ مہیگن مارکل جو کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے سے قبل مشہور امریکی ڈراما سیریز 'سُوٹس' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اب دوبارہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس آفر کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو طویل عرصے سے انہیں کسی نئی پرفارمنس میں دیکھنا چاہتے تھے۔ اگرچہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس سکرپٹ اور کردار کا بغور جائزہ لے رہی ہیں تاکہ ایک بہترین واپسی ممکن ہو سکے۔ یاد رہے کہ مہیگن مارکل نے شہزادہ ہیری سے شادی کے بعد اپنے اداکاری کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا تھا اور وہ فلاحی کاموں اور پروڈکشن کے شعبے سے وابستہ ہو گئی تھیں۔ تاہم، حالیہ برسوں میں میڈیا اور پروڈکشن انڈسٹری میں ان کی دلچسپی میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب برطانیہ سے ملنے والی یہ نئی پیشکش ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر وہ اس پیشکش کو قبول کر لیتی ہیں تو یہ ان کے میڈیا کیریئر کا ایک انتہائی اہم اور تجارتی لحاظ سے منافع بخش اقدام ہوگا۔ اس پیشکش کے بعد برطانیہ اور امریکہ کے میڈیا میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں اور سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا مہیگن مارکل ایک بار پھر کیمرے کے سامنے آنے کا فیصلہ کرتی ہیں یا نہیں۔