LIVE
Loading Breaking News...

روما ریاض مس یونیورس پاکستان کی نئی نیشنل ڈائریکٹر مقرر

News Image
روما ریاض کو باضابطہ طور پر مس یونیورس پاکستان کی نئی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری سے ملک میں فیشن اور بیجینٹ انڈسٹری میں نئے رجحانات اور مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
فیشن اور شوبز کی دنیا سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں روما ریاض کو مس یونیورس پاکستان کا نیا نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کے بعد ملکی اور بین الاقوامی فیشن سرکلز میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی مزید بہتر انداز میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق روما ریاض اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی ماڈلز اور ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے نئے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کا مقصد ملکی ثقافت کو اجاگر کرنا اور نوجوان خواتین کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے روما ریاض کی اس نئی ذمے داری پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کے تجربے سے اس شعبے کو ایک نئی سمت ملے گی۔ مس یونیورس پاکستان کے اس فیصلے کو ملک میں فیشن کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔