Technology
میٹا کی دوسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ اور اے آئی سرمایہ کاری
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی میٹا نے دوسری سہ ماہی میں ساٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔ تاہم مصنوعی ذہانت پر اخراجات بڑھنے کے باعث کمپنی کے مجموعی منافع میں چودہ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی تازہ ترین مالیاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے ساطح اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔ اگرچہ یہ اعداد و شمار مارکیٹ کے تخمینے سے بہتر ہیں، لیکن اس کے باوجود کمپنی کے خالص منافع میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں چودہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور منافع کم ہو کر پندرہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر پر آ گیا ہے۔ میٹا کے مطابق اس مالیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے شعبے میں جاری بھاری سرمایہ کاری اور اخراجات میں اضافہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا اس وقت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت کو جدید ترین بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے انفراسٹرکچر پر بھاری سرمائے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی میں بھی تیرہ فیصد سالانہ کمی دیکھی گئی ہے اور یہ چھ اعشاریہ اٹھارہ ڈالر فی شیئر رہی ہے۔ اس کے باوجود میٹا کا آزاد کیش فلو مضبوط پوزیشن میں ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگرچہ قلیل مدت میں مصنوعی ذہانت کے اخراجات منافع کو متاثر کر رہے ہیں، تاہم مستقبل میں اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔