LIVE
Loading Breaking News...

امریکہ میں زیادہ تنخواہ والی نوکری کے لیے کون سی مہارت ضروری ہے

News Image
امریکہ میں کی جانے والی ایک نئی سروے رپورٹ کے مطابق ایک خاص ہنر اپنانے سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک تنخواہ والی نوکری حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا روایتی ٹیک انجینئرنگ کی بجائے زبان سیکھنے کی مہارت کو انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے۔
امریکہ میں ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ حاصل کرنے کے لیے اب لازمی نہیں کہ آپ مصنوعی ذہانت یا سافٹ ویئر انجینئرنگ کے ماہر ہوں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ایک منفرد اور روایتی مہارت آپ کے لیے بڑی تنخواہ والی ملازمت کے دروازے کھول سکتی ہے۔ اگرچہ روایتی طور پر یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ صرف ٹیکنالوجی یا بزنس کے شعبے ہی سب سے زیادہ مالی منافع بخش ہیں، لیکن حالیہ تحقیق نے اس سوچ کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ سروے کے مطابق کسی دوسری زبان پر عبور حاصل کرنا اور اسے روانی سے بولنا ایک ایسی صلاحیت ہے جو ملازمت کی تلاش میں آپ کو نمایاں برتری دلوا سکتی ہے۔ آج کی گلوبلائزڈ دنیا میں کمپنیاں ایسے افراد کی تلاش میں رہتی ہیں جو مختلف ثقافتوں اور زبانوں کے حامل صارفین یا شراکت داروں کے ساتھ مؤثر انداز میں رابطہ قائم کر سکیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں اور کارپوریٹ ادارے اس صلاحیت کو اب ایک اہم اثاثہ مانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی زبان سیکھنے والے امیدواروں کو اکثر ترجیحی بنیادوں پر رکھا جاتا ہے اور ان کی تنخواہیں بھی انتہائی پرکشش ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہارت کو اپنانا نہ صرف آپ کے کیریئر کو وسعت دیتا ہے بلکہ آپ کو امریکہ کی جاب مارکیٹ میں ایک منفر مقام بھی عطا کرتا ہے۔