LIVE
Loading Breaking News...

امریکا کی ایران پر بڑی پابندیاں، معاشی ڈی ڈے کا اعلان

News Image
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالیاتی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب تہران نے خلیجی خطے میں تیل کی برآمدات اور بحری جہازوں کے خلاف سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔
امریکا نے ایران کے خلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی جارحیت کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اقتصادی ڈی ڈے سے تعبیر کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد تہران پر دباؤ مزید بڑھانا اور اس کی معاشی سرگرمیوں کو شدید دھچکا پہنچانا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی حکمت عملی کے تحت تہران کے خلاف سخت ترین مالیاتی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جن کا مقصد ایران کے مالیاتی نیٹ ورک کو مفلوج کرنا ہے۔ دوسری جانب صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی ہے جب تہران کی جانب سے خلیجی خطے میں جہازوں کو قبضے میں لینے کی دھمکی دی گئی ہے، جس سے خطے میں تیل کی برآمدات اور عالمی توانائی کی سپلائی کے حوالے سے شدید خدات پیدا ہو گئے ہیں۔ چین نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے جائز حقوق اور تجارتی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔ یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں پہلے ہی جنگی بادل منڈلا رہے ہیں اور عالمی برادری اس ممکنہ معاشی محاذ آرائی کے اثرات سے شدید فکر مند ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں اور خطے میں امن کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔