World
ایران کی حکمت عملی سے سعودی عرب کی معیشت کو خطرات
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی مبینہ گھیراؤ کی حکمت عملی نے سعودی عرب کی معیشت اور تیل کی سپلائی لائن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مملکت اس خطے کی کشیدہ صورتحال اور ممکنہ جنگ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
عالمی امور کے ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے مبینہ طور پر سعودی عرب کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، جس سے مملکت کی معیشت، تیل کی سپلائی لائن اور مستقبل کی بڑی سرمایہ کاریوں کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک ایسی جنگ میں گھمنے سے بچنے کے لیے پرعزم ہے جسے وہ ہر قیمت پر ٹالنا چاہتا تھا، لیکن خطے کے بدلتے ہوئے حالات اور امریکی ایران کشیدگی نے ریاض کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی قیادت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ کسی بھی بڑے علاقائی تنازع کی صورت میں اس کے اقتصادی اہداف اور تیل کی تنصیبات براہ راست زد میں آ سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مملکت انتہائی محتاط سفارتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ اپنے اقتصادی وژن اور ترقیاتی منصوبوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ دوسری جانب، عالمی منڈی میں توانائی کی سپلائی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے متزلزل ہو رہا ہے، جو کہ سعودی عرب کے طویل مدتی معاشی مستقبل کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔