LIVE
Loading Breaking News...

فزکس میں ایک اور بڑی کامیابی: خالص قوت کے ذرے کی دریافت

News Image
سائنسدانوں نے تقریباً پچاس سال کی طویل تحقیق کے بعد بالآخر ایک ایسے غیر معمولی ذرے کے آثار تلاش کر لیے ہیں جو خالص قوت سے بنا ہوا ہے۔ گلوز نامی یہ ذرات کوارکس کو آپس میں باندھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
طبیعیات کی دنیا میں ایک بہت بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں تقریباً پچاس سال کی طویل اور تھکا دینے والی تلاش کے بعد ماہرین نے بالآخر ایک ایسے ذرے کے آثار تلاش کر لیے ہیں جو خالص قوت سے بنا ہوا ہے۔ سائنسی جریدوں اور رپورٹس کے مطابق گلوز (Gluons) وہ کوانٹم ذرات ہیں جو بنیادی طور پر کوارکس کو آپس میں جوڑے رکھنے کا کام کرتے ہیں اور انہیں کائنات کا طاقتور ترین گلو بھی کہا جاتا ہے۔ گزشتہ نصف صدی سے فزکس کے ماہرین اس نظریے کے تحت 'گلو بالز' (Glueballs) نامی پراسرار اور غیر معمولی ذرات کی تلاش میں سرگردان تھے۔ یہ ایسے منفرد ذرات ہیں جو مادہ کی بجائے خالص توانائی اور قوت پر مشتمل ہوتے ہیں اور مضبوط تعامل کی نظریہ سازی میں ان کی موجودگی کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ مضبوط تعامل کائنات کی چار بنیادی قوتوں میں سے ایک ہے جو ایٹم کے مرکزے کو جوڑے رکھتی ہے۔ حالیہ تحقیق نے سائنسدانوں کو اس بات کے قریب لا کھڑا کیا ہے کہ وہ اس نظریاتی ذرے کو عملی طور پر ثابت کر سکیں۔ یہ دریافت نہ صرف ذراتی طبیعیات کے کئی انسلجھا پہلوؤں کو واضح کرے گی بلکہ کائنات کی تخلیق اور اس کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ محققین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید تجربات کیے جائیں گے تاکہ اس نئی دریافت کے تمامم پہلوؤں کو حتمی طور پر سمجھا جا سکے۔