Entertainment
جی ٹی اے 6 کی نئی معلومات اور ٹریلر کے حوالے سے اہم پیشرفت
راک اسٹار گیمز کی جانب سے جی ٹی اے سکس کی آفیشل ویب سائٹ میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بعد شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ گیمنگ کمیونٹی کا ماننا ہے کہ جلد ہی گیم کا نیا ٹریلر یا اہم معلومات جاری کی جائیں گی۔
عالمی شہرت یافتہ ویڈیو گیم سیریز گینڈ تھیف آٹو یعنی جی ٹی اے کے شائقین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں راک اسٹار گیمز کی جانب سے جی ٹی اے سکس کی آفیشل ویب سائٹ میں کچھ اہم اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کے گیمرز میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ گیم کا تیسرا ٹریلر یا اس سے متعلق مزید معلومات اب زیادہ دور نہیں۔ سوشل میڈیا اور مختلف گیمنگ فورمز پر اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ راک اسٹار کی جانب سے ویب سائٹ میں کی جانے والی ان تبدیلیوں کو شائقین ایک بڑے اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ گیمنگ انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی عام طور پر بڑی پیشرفت سے پہلے اس قسم کے تکنیکی اقدامات کرتی ہے، جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی بڑا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر جی ٹی اے سکس کے چرچے پھر سے عروج پر پہنچ گئے ہیں اور مداح ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ گیم کے متوقع لانچ کے حوالے سے پہلے ہی دنیا بھر میں بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور ہر نئی افواہ یا اپ ڈیٹ شائقین کے جوش کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ راک اسٹار گیمز باضابطہ طور پر مداحوں کا یہ انتظار کب ختم کرتا ہے اور نئی معلومات یا ٹریلر کی بابت کیا اعلان سامنے آتا ہے۔