LIVE
Loading Breaking News...

بل گیٹس کا مصنوعی ذہانت کے خطرات پر انتباہ اور اے آئی کا مستقبل

News Image
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آنے والی بڑی تبدیلیوں کے لیے بالکل تیار نہیں ہے۔ ان کے مطابق اے آئی روزگار کے خاتنے اور انسانی تعلقات کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایک طویل اور تفصیلی مضمون میں خبردار کیا ہے کہ دنیا مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی (AI) کی وجہ سے آنے والے بڑے ائل اور معاشی طوفان کے لیے خطرناک حد تک غیر تیار ہے۔ اپنے بلاگ پر شائع ہونے والے تقریباً چھ ہزار الفاظ کے مضمون میں ستر سالہ بل گیٹس نے لکھا ہے کہ انسانی تاریخ کے سب سے ہنگامہ خیز ادوار میں سے ایک اے آئی کا یہ دور بھی ہوگا، اور اس سے نمٹنے کے لیے تاحال کسی کے پاس کوئی قابلِ اعتبار یا موثر منصوبہ موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آئی یا تو اب تک کی سب سے بڑی مساوات پیدا کرنے والی ٹیکنالوجی ثابت ہوگی یا پھر ناانصافی کا سب سے بدترین ذریعہ بنے گی۔ بل گیٹس کا یہ موقف سلیکن ویلی اور ٹرمپ انتظامیہ کے بعض حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کر سکتا ہے، جو اے آئی کے بارے میں منفی خیالات رکھنے والوں کو اس انقلاب کی بدنامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ بل گیٹس نے واضح کیا کہ جیو پولیٹیکل اور معاشی ترغیبات اتنی زیادہ ہیں کہ دنیا پوری رفتار کے ساتھ اس طرف جارہی ہے، اور اس تبدیلی کو ہموار بنانے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ انہوں نے اے آئی کے تیز رفتار نفاذ سے پیدا ہونے والے تین بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ پہلا بڑا خطرہ مستقل بنیادوں پر ملازمتوں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ زرعی دور سے دفتری کام کی طرف منتقلی کا موازنہ اس سے درست نہیں کیونکہ وہ تبدیلی نسلوں پر محیط تھی اور اس نے نئی انسانی صلاحیتوں کے حامل روزگار پیدا کیے تھے۔ اس کے برعکس، اے آئی سوچ کے عمل کا ہی متبادل بن سکتی ہے جو قانون، طب، کسٹمر سروس، سافٹ ویئر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں کو اگلے ایک دہائی میں شدید متاثر کرے گی۔ دوسرا خطرہ یہ ہے کہ اے آئی برے عناصر اور ہیکرز کو خطرناک صلاحیتیں فراہم کر رہی ہے۔ اسپیشلسٹس اس بات پر پریشان ہیں کہ سائبر حملے کرنے والے دفاعی نظام سے زیادہ تیزی سے کمزوریاں ڈھونڈ رہے ہیں جس سے ہسپتالوں، بینکوں، اور پاور گرڈز کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ تیسرا خطرہ بچوں اور انسانی رشتوں سے جڑا ہوا ہے، جہاں اے آئی چیٹ بوٹس بچوں کو تنہا کر سکتے ہیں اور انسانوں سے سیکھنے کے مواقع چھین سکتے ہیں۔ اگرچہ بل گیٹس کی فاؤنڈیشن اس ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے منافع کو انسان دوستی کے کاموں میں خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس غیر معمولی تبدیلی کے اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔