LIVE
Loading Breaking News...

سندھ میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر 4 اگست کو اسکولوں کی تعطیل کا اعلان

News Image
محکمہ تعلیم سندھ نے اربعین حضرت امام حسینؓ (چہلم) کے موقع پر 4 اگست کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران نجی اسکولوں کو اپنی سہولت کے مطابق ہفتہ وار تعطیلات کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے سلسلے میں صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول چار اگست کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ مذہبی عقیدت و احترام اور سکیورٹی خدپیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ اس روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور طلباء و عملہ محفوظ رہیں۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس روز مکمل طور پر بند رہیں گے اور اس حوالے سے تمام اضلاع کے تعلیمی حکام کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یکم اگست سے صوبے بھر کے اسکولوں میں ہفتے میں چھ دن پڑھائی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس نئے تعلیمی شیڈول کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی سال کے دوران ضائع ہونے والے وقت کا ازالہ کیا جا سکے۔ تاہم نجی اسکولوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے طور پر ہفتہ وار کام کے دنوں کا تعین اپنی سہولت کے مطابق کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کو انتظامی امور میں لچک فراہم کرنا ہے۔ والدین اور طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکولوں کی جانب سے جاری کردہ نئے نظام اور تعطیلات کے شیڈول پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچا جا سکے۔ حکام کا ماننا ہے کہ نئے تعلیمی انتظامات سے طلباء کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور نصاب وقت پر مکمل کیا جا سکے گا۔