LIVE
Loading Breaking News...

گرینڈ کینین میں سیلاب: ایک ہلاک اور پندرہ لاپتہ

News Image
امریکہ کے مشہور تفریحی مقام گرینڈ کینین میں اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چشم دید افراد کے مطابق یہ واقعہ اچانک پیش آیا جس نے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
امریکہ کے معروف قدرتی مقام گرینڈ کینین میں اچانک آنے والے ایک خوفناک فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ پندرہ افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام اور امدادی اداروں کے مطابق موسم کی اچانک تبدیلی اور شدید بارشوں کے بعد پانی کا ریلا تیزی سے رہائشی اور سیاحتی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس سے وہاں موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ بی بی سی کے مطابق ایک ہائیکر نے اس ہولناک صورتحال کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی خوبصورت دن تھا اور اچانک ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ سیاحوں کے مطابق سیلابی ریلے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے کا بھی بم مشکل وقت ملا۔ پانی کے زور دار ریلے نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے شدید مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کے اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز اور خصوصی کتوں کی مدد لی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے دیگر سیاحوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکام نے علاقے کے تمام سیاحوں اور مقامی باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ تاحق برقرار ہے۔ ریسکیو ٹیمیں دن رات متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا جا سکے اور صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔