LIVE
Loading Breaking News...

متحدہ عرب امارات کا ایرانی ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان

News Image
متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے ایران کی جانب سے آنے والے ایک ڈرون کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ العین یا منہاد ایئر بیس پر حملے کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
خلیجی خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حالیہ باہمی حملوں کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی حساس ہو گئی ہے۔ اسی تناظر میں متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایرانی سرحد کی جانب سے آنے والے ایک نامعلوم ڈرون کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی روکتہ ہوئے تباہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اماراتی دفاعی نظام نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کیا اور خطرے کو بر وقت بھانپتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اماراتی حکام کی جانب سے ان خبروں کو بھی سختی کے ساتھ مسترد کر دیا گیا ہے جن میں العین یا المہناد ایئر بیس پر کسی بھی قسم کے حملے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی تمام اطلاعات جھوٹی اور محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے اماراتی سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکہ اور ایران کے مابین تناؤ کی فضا بدستور قائم ہے اور بین الاقوامی برادری فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے واقعات خلیجی ممالک کی سیکیورٹی پالیسیوں اور دفاعی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے کا تقاضا کرتے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔