Politics
حماد اظہر ملتان میں گرفتار، نو مئی کے مقدمات میں مطلوب تھے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو نو مئی کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں ملتان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرکردہ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری نو مئی کے پرتشدد واقعات اور دنگا فساد کے مختلف مقدمات کے سلسلے میں عمل میں آئی ہے، جن میں وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں نے ملتان میں ایک کارروائی کے دوران حماد اظہر کو حتحاس میں لیا۔ گرفتاری کے فوری بعد قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو صوبائی دارالحکومت میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے ان سے مزید تفتیش کرے گی۔
واضح رہے کہ نو مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش تھے یا ان کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ حماد اظہر کی گرفتاری کو موجودہ سیاسی تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔