LIVE
Loading Breaking News...

کنگ چارلس کا شہزادہ ہیری اور میغان مارکل کے لیے واضح شاہی پیغام

News Image
برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے واضح کر دیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میغان مارکل شاہی خاندان کے فعال رکن نہیں بن سکتے۔ اس سخت پیغام پر شاہی جوڑے کو شدید حیرت ہوئی ہے اور ان کے مابین فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔
برطانوی شاہی خاندان کے اندرونی حلقوں میں تناؤ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے جب میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس نے شہزادہ ہیری اور میغان مارکل کو ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کے ذریعے بادشاہ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ یہ جوڑا شاہی خاندان کا فعال حصہ نہیں بنے گا اور انہیں بطور نجی شہری ہی زندگی گزارنا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اس غیر متوقع اور سخت رویے نے شہزادہ ہیری اور میغان مارکل کو انتہائی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شاہی خاندان میں اپنے سابقہ کردار کی بحالی یا کسی نرمی کی توقع کر رہے تھے، تاہم بادشاہ کے اس دوٹوک موقف نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یاد رہے کہ شاہی جوڑے کے برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران بھی دونوں کے درمیان تعلقات میں کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی اپنے والد کنگ چارلس سے طویل عرصے سے کوئی باقاعدہ بات چیت نہیں ہو سکی ہے اور خلیج مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔ شاہی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کنگ چارلس کا یہ فیصلہ ادارے کے وقار اور اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے افراد کے لیے واپسی کے دروازے فی الحال بند ہیں۔ اس تازہ پیش رفت نے برطانیہ اور دنیا بھر میں موجود شاہی خاندان کے مبصرین کی توجہ مبذول کرا لی ہے اور مستقبل میں دونوں فریقین کے تعلقات پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔