LIVE
Loading Breaking News...

نئے آئی فونز کی ریکارڈ فروخت، پری آرڈر شروع ہوتے ہی دو منٹ میں ختم

News Image
نئے ایپل آئی فونز کی آن لائن پری آرڈر بکنگ شروع ہونے کے محض دو منٹ کے اندر تمام ڈیوائسز فروخت ہو گئیں۔ اس غیر معمولی رسپانس سے ایپل کی مصنوعات کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مانگ کا اندازہ ہوتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور ترین کمپنی ایپل کے نئے آئی فونز نے مارکیٹ میں آتے ہی ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نئے آئی فونز کے لیے جیسے ہی آن لائن پری آرڈرز کا آغاز ہوا، تو صرف دو منٹ کے قلیل وقت میں تمام دستیاب اسمارٹ فونز فروخت ہو گئے۔ اس حیرت انگیز اور تیز رفتار رسپانس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ صارفین ایپل کی نئی مصنوعات کا کس قدر بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ وینڈرز اور آن لائن پلیٹ فارمز کے مطابق خریداروں کی اتنی بڑی تعداد نے ایک ساتھ سائیٹ کا رخ کیا کہ سسٹم پر شدید دباؤ پڑ گیا اور چند منٹوں میں ہی اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ اس سال کے نئے ماڈلز میں ایپل واچ اور ایئر پوڈز کی نئی رینج بھی شامل ہے جن کی رونمائی نے مارکیٹ میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے چاہنے والے ہر سال جدید ترین فیچرز اور ڈیزائن کے حصول کے لیے بے چین رہتے ہیں اور اس بار بھی یہی کچھ دیکھنے کو ملا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پری آرڈر میں فون نہیں مل سکے، اب وہ آف لائن اسٹورز اور واک ان کے ذریعے خریداری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے بڑے شہروں میں ایپل کے مجاز اسٹورز کے باہر طویل قطاریں لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ صارفین ہر قیمت پر ڈیوائس کو جلد از جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایپل کی جانب سے اس زبردست کامیابی پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن تجزیہ کار اسے کمپنی کے لیے ایک اور تاریخی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔