LIVE
Loading Breaking News...

لاہور چیمبر کا پٹرولیم لیوی کم کرنے کا مطالبہ اور معاشی اثرات

News Image
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس نے لیوی میں کمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کے بڑھتے ہوئے داموں کے باعث ٹرانسپورٹرز نے بھی فریٹ چارجز میں اضافہ کر دیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں فوری طور پر کمی کی جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں کاروباری طبقے اور عام آدمی کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5.02 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.28 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ عالمی منڈی میں جاری کشیدگی اور مشرق وسطیٰ بالخصوص امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعے کی وجہ سے تیل کی رسد متاثر ہوئی ہے جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کے براہ راست اثرات پاکستانی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے کے بعد ملک بھر میں سامان کی ترابری کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی فریٹ کاسٹ میں پانچ فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں روزمرہ استعمال کی اشیاء اور غذائی اجناس کی نقل و حمل مزید مہنگی ہو گئی ہے اور اس کا سارا بوجھ بالآخر عام صارفین پر پڑ رہا ہے۔ کاروباری حلقوں اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں کمی نہ کی گئی تو ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ سکتا ہے جو صنعتی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچائے گا اس لیے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور پر موثر حکمت عملی اپنائے اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے معیشت کو سہارا دے۔