Business
پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں صفر اعشاریہ تینتالیس روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد عوام کو جزوی ریلیف ملا ہے۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ کو کم سے کم رکھا جا سکے۔دوسری جانب حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بنیادی تعلق ٹرانسپورٹ، زراعت اورنظامِ نقل و حمل سے ہے، جس کی وجہ سے یہ شعبے براہِ راست متاثر ہوتے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں عوام کی ایک بڑی تعداد پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کی توقع کر رہی تھی، تاہم عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو یہ متوازن قدم اٹھانا پڑا۔ادھر حکومت کو توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ توانائی اور دیگر متعلقہ ادارے ملکی سطح پر ایندھن کی کھپت کو اعتدال پر لانے کے لیے اسمارٹ اقدامات اور حکمتِ عملی تیار کر رہے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو جہاں ایک طرف عالمی منڈی کے دباؤ کا سامنا ہے، وہیں دوسری طرف عام آدمی کی قوتِ خرید کو بھی مدنظر رکھنا پڑ رہا ہے تاکہ مہنگائی کے طوفان کو قابو میں رکھا جا سکے۔ نئی قیمتوں کا نفاذ فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور پٹرولیمم پمپس پر اس کے مطابق نرخ لاگو ہو چکے ہیں۔