LIVE
Loading Breaking News...

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر ریکارڈ

News Image
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کو ایک اہم معاشی سنگ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے حکومت کی درست سمت میں اٹھائی گئی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافے پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی معاشی بحالی کی طرف ایک اہم اور تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ میں پہلی بار 21.4 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو ملکی معیشت کے استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے معاشی اصلاحات کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پوری معاشی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل اور مالیاتی نظم و ضبط کی بدولت آج ملکی معیشت بیرونی دباؤ سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔ معاشی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ان ذخائر میں اضافے سے ملک کی درآمدات کے لیے ادئائیگیوں اور روپے کے استحکام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ اس پیش رفت سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد مزید بڑھے گا، جس سے آئندہ دنوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔