LIVE
Loading Breaking News...

سپریم کورٹ کا ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر سخت نوٹس

News Image
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے خبردار کیا ہے کہ حکم عدولی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں مجرمانہ مقدمات اور پولیس کی جانب سے ایف آئی آر (FIR) کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس افسران کو خبردار کیا ہے کہ عد احکام کی خلاف ورزی اور ایف آئی آر کے اندراج میں ہلک پھلک رویے یا تاخیر کی صورت میں سخت توہین عدالت اور دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماتحت ٹرائل عدالتوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان مقدمات میں فوری کارروائی کریں جہاں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے میں غیر قانونی تاخیر کی گئی ہو۔ دوسری جانب، سندھ کے پراسکیوٹر جنرل کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ صوبے بھر میں قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کا ضلع وار جائزہ لیں اور تاخیر کے ذمہ داران کا تعین کریں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس سخت فیصلے سے عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی اور پولیس کے روایتی سست روی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ سائلین کو اب تھانوں کے چکر کاٹنے سے نجات ملنے کی توقع ہے کیونکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔