LIVE
Loading Breaking News...

نیویارک میں نیتنیاہو کے خلاف احتجاج اور گرفتارییاں

News Image
اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے خلاف نیویارک کی سڑکوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس نے مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کرنے والے ایک سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے شہر کی اہم سڑکوں کو بلاک کر دیا اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ اور خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس موقع پر نیویارک پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کی۔ پولیس نے مظاہروں کے دوران رکاوٹیں کھڑی کرنے اور احکامات عدولی پر ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے مختلف طبقات اور انسانی حقوق کے کارکنان سے تعلق رکھتے تھے جو بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنگ بندی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔ نیویارک پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے باوجود مظاہرین کی بڑی تعداد نے علاقے میں دھرنا جاری رکھا اور نعرے بازی کی۔ اس صورتحال کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا اور حکام کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑے۔