World
کنگ چارلس ڈیانا کے بھائی کے سنگین الزامات پر شدید صدمے میں
برطانوی شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل سپینسر کی کتاب میں کیے گئے دعوؤں پر شدید صدمے میں ہیں۔ ارل سپینسر کی نئی یادداشتوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چارلس ڈیانا کی موت پر خوش تھے، جسے شاہی محل نے سر سرا جھوٹ قرار دیا ہے۔
برطانوی شاہی خاندان سے وابستہ ذرائع کے مطابق کنگ چارلس شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل سپینسر کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والی یادداشتوں میں لگائے گئے الزامات پر شدید صدمے اور حیرت کی حالت میں ہیں۔ ارل سپینسر کی کتاب 'سوان سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر' میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی المناک موت کے وقت کنگ چارلس مبینہ طور پر خوش یا مسرور تھے۔ شاہی حلقوں میں اس دعوے کے سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے اور اسے انتہائی گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔
شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس ان الزامات پر اندر سے ٹوٹ چکے ہیں کیونکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پرنس ولیم اور پرنس ہیری بھی اپنے ماموں کے اس دعوے پر شدید غصے اور صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادی ڈیانا کے دونوں صاحبزادے اس بات پر حیران ہیں کہ ان کے ماموں نے اتنے حساس اور پرانے معاملے پر اس قسم کے بے بنیاد اور من گھڑت دعوے کیسے شائع کر دیے۔
اس کتاب میں ڈیانا کی زندگی اور موت کے حوالے سے کئی ایسے دعوے کیے گئے ہیں جن پر عوامی اور میڈیا کی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔ ارل سپینسر کی جانب سے سامنے آنے والی اس کتاب نے شاہی خاندان کے اندرونی معاملات کو ایک بار پھر سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے متنازع بیانات سے شاہی خاندان کے افراد کے درمیان تعلقات پر مزید اثرات پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر جب دونوں شہزادے پہلے ہی اپنی والدہ کی یاد کو لے کر حساس ہیں۔
کنگ چارلس کے ترجمان یا قریبی مشیران کی جانب سے باضابطہ طور پر ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی عوام میں بھی اس کتاب کو لے کر زبردست دلچسپی دیکھی جا رہی ہے اور مارکیٹ میں اس کی کاپیاں تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں۔ تاہم، شاہی محل کا مؤقف یہی ہے کہ اس نوعیت کے دعوؤں کا مقصد صرف سستی شہرت اور تنازعات کو ہوا دینا ہے جن کی کوئی تاریخی حقیقت موجود نہیں ہے۔