LIVE
Loading Breaking News...

لاہور میں آذربائیجان کی خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

News Image
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی بیس سالہ کاروباری خاتون کو مبینہ طور پر گینگ کا شکار بنایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدیت میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں ایک افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جہاں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی بیس سالہ خاتون کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاتون جو کہ پاکستان کاروباری سلسلے میں آئی ہوئی تھی اور رائیونڈ روڈ کے قریب ایک گھر میں مقیم تھی، نے پولیس کو دی گئی درخواست میں پورے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ خاتون کے مطابق اسے دو خواتین نے رات کے کھانے کی دعوت دی تھی جس کے بعد وہ ایک کیفے گئیں جہاں تین نامعلوم افراد ان سے آملے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام مردوں اور خواتین کو شکل سے پہچانتی ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کیفے کے بعد ان مردوں نے اسے اور دیگر دو خواتین کو گاڑی میں سیر کرانے کی پیشکش کی اور بعد میں انہیں ایک نامعلوم فلیٹ پر لے گئے۔ وہاں مبینہ طور پر ملزمان نے شراب نوشی کی اور خاتون کو بھی کوئی نشہ آور چیز کھلائی جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئی۔ اس دوران تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور اسے اگلے روز دوپہر دو بجے تک فلیٹ میں بند رکھا۔ ملزمان نے ہوش آنے پر اسے غازی چوک کے قریب لا کر چھوڑ دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔خاتون کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے اس کا قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس کا چوری شدہ سامان اور فون برآمد کیا جائے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدیت میں تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔