LIVE
Loading Breaking News...

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے پر اہم واقعہ، پانچ افراد گرفتار

News Image
برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال فیئر فورڈ ایئر بیس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس دوران قریبی دیہات سے مکینوں کو عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے اتوار کے روز جنوب مغربی انگلینڈ میں واقع آر اے ایف فیئر فورڈ ایئر بیس کے قریب ایک 'اہم واقعہ' کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ فضائی اڈا امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال بھی ہے، جہاں مسلح اہلکاروں نے علی الصبح تین مشکوک گاڑیوں کو روکا جو ایئر بیس کی طرف جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو دھماکہ خیز مواد کے قوانین اور دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد قریبی گاؤں ویلفورڈ کے تقریباً 85 گھروں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ آرمی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ فضائی مناظر میں بم ڈسپوزل کے روبوٹس کو دیہی سڑک پر کھڑی ان گاڑیوں کے گرد حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے علاقے میں چار سو میٹر کا کارڈن لگا کر صورتحال کو کنٹرول میں قرار دیا ہے۔ سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات کو اس واقعے سے مسلسل باخبر رکھا جا رہا ہے۔ ڈیفنس منسٹر ویس سٹریٹنگ نے سکیورٹی فورسز اور ہنگامی ٹیموں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مقامی رکن پارلیمنٹ روز سیویج نے اس واقعے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انتظامیہ مقامی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے مکمل اقدامات کر رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی فضائیہ کے 501 ویں کمبیٹ سپورٹ ونگ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں ان کا کوئی اہلکار ملوث نہیں تھا اور وہ برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب برطانیہ میں ہوسٹائل فارن سٹیٹس اور ایران و روس کی ممکنہ سرگرمیوں کے حوالے سے خدات پائے جاتے ہیں۔ برطانوی حکومت اور وزراء پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ ملک کے دفاعی اور فوجی اثاثوں کو سکیورٹی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے جس پر تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔