LIVE
Loading Breaking News...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وفد سے اہم ملاقات اور افغان تنازع پر گفتگو

News Image
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایک اعلیٰ امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں افغان جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش مشکلات اور قربیوں کا احاطہ کیا گیا۔ امریکی وفد نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے دیرینہ کردار کا اعتراف کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس اہم ملاقات کے دوران آرمی چیف نے امریکی وفد کو افغان تنازع اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجز سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ طویل عرصے تک جاری رہنے والی افغان جنگ کے پاکستان کی معیشت، معاشرے اور اندرونی امن پر کیا منفی اثرات مرتب ہوئے اور ملک نے اس دوران کتنی بڑی قیمت چکائی ہے۔ ملاقات میں افغان جنگ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا جبکہ امریکی جنگی کمیشن کی جانب سے افغانستان کی جنگ کے حوالے سے کی جانے والی جائزہ رپورٹ کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وفد نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طویل المدتی خدمات اور اس کے شاندار کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی قربیاں ناقابل فراموش ہیں اور امریکا خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، بارڈر سیکیورٹی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی اعتماد اور سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی وفد کی جانب سے پاکستان کا دورہ اور اس نوعیت کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر افغانستان سے متعلق فیصلوں میں پاکستان کے مؤقف اور تجربے کو اب بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔