LIVE
Loading Breaking News...

روس کا یوکرین پر توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

News Image
روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں ملک کے گیارہ مختلف خطعات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرینی وزیراعظم کے مطابق ان حملوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ رہائشی عمارتیں اور ریلوے بھی زد میں آئے ہیں۔
روسی افواج نے موسم بہار کے بعد سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔ یوکرین کے وزیراعظم کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی اس بمباری کے دوران ملک کے کل گیارہ مختلف خطعات کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے جس سے نظام زندگی شدیدمتاثر ہوا ہے۔ اس بڑے حملے کی زد میں نہ صرف بجلی کی اہم تنصیبات اور پاور پلانٹس آئے ہیں بلکہ متعدد رہائشی عمارتیں اور ریلوے کا نظام بھی شدید نقصان کا شکار ہوا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ان حملوں کے نتیجے میں کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے جس سے سرد موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری اور یوکرینی قیادت نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس تازہ ترین کشیدگی سے خطے میں امن کی کوششوں کو ایک اور بڑا دھکا لگا ہے۔