LIVE
Loading Breaking News...

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئے نرخ جاری

News Image
کراچی میں آٹا ملز مالکان نے مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں اوسطاً چودہ روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ گندم کی کھلے بازار میں قیمت بڑھنے اور رسد معطل ہونے کے باعث روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
کراچی میں آٹا ملز مالکان کی جانب سے گزشتہ چند روز کے دوران آٹے کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں اوسطاً 14 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ ستمبر کے آخری ہفتے میں ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تھی، تاہم اس کا کوئی بھی ریلیف عام صارفین تک نہیں پہنچ سکا کیونکہ پرچون فروشوں نے نرخوں میں کوئی کمی نہیں کی تھی۔ اس اضافے کے بعد کراچی میں آٹے نمبر ڈھائی، میدہ اور فائن آٹے کے نئے سرکاری اور ہول سیل نرخ بالترتیب 155، 167 اور 170 روپے فی کلو تک مقرر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں آٹا نمبر ڈھائی، فائن آٹا اور چکی کا آٹا بالترتیب 180، 200 اور 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔