LIVE
Loading Breaking News...

مائیکروسافٹ اور آئی ٹی کمپنیوں کے ایچ ون بی گرین کارڈز معطل

News Image
امریکہ کی نو منتخب ٹرمپ انتظامیہ نے مبینہ فراڈ کے الزامات کے تحت مائیکروسافٹ اور ایڈوب سمیت بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ایچ ون بی ورکرز کے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد غیر ملکی ورکرز کے پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنا ہے۔
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تارکین وطن اور غیر ملکی ورکرز کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ اور دیگر بڑی آئی ٹی فرمز کو ایچ ون بی ورکرز کے لیے گرین کارڈز کی درخواستیں جمع کرانے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ جے ڈی وینس اور دیگر امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ مبینہ فراڈ اور لیبر پروگرام میں پائی جانے والی خامیوں کی تحقیقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام سے مائیکروسافٹ کے علاوہ ایڈوب اور انفوسس جیسی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی براہ راست متاثر ہوئی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لیبر پروگرامز میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ممکنہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن ناگزیر تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف ان آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے بلکہ اس دائرہ کار میں بعض جامعات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جو اس نظام سے مبینہ طور پر جڑی ہوئی تھیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے امریکہ میں کام کرنے والے غیر ملکی ہنرمندوں بالخصوص ایشیائی ممالک کے پروفیشنلز میں گہری تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ ان کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مائیکروسافٹ اور دیگر متاثرہ اداروں کی جانب سے تحال اس معاملے پر باضابطہ قانونی یا تنظیمی ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس اور متعلقہ محکموں نے واضح کیا ہے کہ امیگریشن قوانین کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔