LIVE
Loading Breaking News...

ٹرمپ کا بیان، وسطی مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا امکان مسترد

News Image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وسطی مدتی انتخابات سے قبل ایران پر کوئی نیا حملہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے باوجود امریکی عسکری حکام ممکنہ تنازعات کے لیے نئی جنگی حکمت عملی اور عسکری اختیارات تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے وسطی مدتی انتخابات سے قبل ایران کے خلاف کوئی نیا فوجی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ اس اعلان کے باوجود بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عسکری قیادت کو ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وقت آنے پر فوری فیصلہ کیا جا سکےـ مختلف امریکی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق پینٹاگون اور عسکری منصوبہ سازوں نے ایران کے خلاف جنگ کے نئے متبادل اور آپشنز تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام تیاریاں احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن کے پاس تمام تر عسکری اور تزویراتی اختیارات موجود ہوں۔ ادھر امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے نئے معاہدے کے حق میں نہیں ہیںـ اس کشیدگی اور عسکری تیاریوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور خام تیل کی قیمتیں ایک سو پانچ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔ عالمی مبصرین اس صورتحال کو مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے انتہائی حساس قرار دے رہے ہیں، جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہےـ