LIVE
Loading Breaking News...

برطانیہ میں ویک اینڈ پر بارش اور دھوپ، اگلے ہفتے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

News Image
برطانیہ میں ویک اینڈ کے دوران دھوپ اور وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگلے ہفتے کے آغاز میں ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے۔
برطانیہ میں موسم ایک بار پھر تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے جہاں ویک اینڈ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دھوپ کے ساتھ ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو اس ہفتے کے آخر میں موسم کی ملا جلی کیفیت کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں کہی کہی ہلکی پھلکی یا درمیانی بارش اور کہیں کھلی دھوپ دیکھنے کو ملے گی۔ یہ موسمی صورتحال تفریح کے لیے باہر جانے والوں کے لیے ملے جلے لمحات لے کر آئے گی۔ تاہم، اس متغیر موسم کے بعد اگلے ہفتے کے دوران صورتحال میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں ملک میں موسم ایک بار پھر نسبتاً گرم ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان دیکھا جائے گا۔ طویل عرصے سے جاری خنکی کے بعد شہریوں کو کچھ حد تک گرمی کا احساس ہوگا، جو کہ اس سیزن کے لحاظ سے ایک خوش آئند تبدیلی بھی سمجھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بعض بالائی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اور جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ ان تیز ہواؤں کے باعث ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کے معمولات پر ہلکا اثر پڑ سکتا ہے، اس لیے متعلقہ اداروں اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر آنے والے دنوں میں موسم کے مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔