LIVE
Loading Breaking News...

سیکرٹری خارجہ آصف افتخار کی اسحاق ڈار سے ملاقات اور اہم امور پر گفتگو

News Image
نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری خارجہ آصف افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر اپنا منصب سنبھالنے کے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کے خارجہ امور اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نقرراور اطلاعات کے مطابق، نئے سیکرٹری خارجہ آصف افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر اپنا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں اعلیٰ شخصیات کے درمیان ملک کے خارجہ امور، بین الاقوامی تعلقات اور سفارتی محاذ پر پیش آنے والے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے سفارتی روابط کو دنیا بھر میں مزید وسعت دی جائے اور دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق آصف افتخار احمد نے بطور 34 ویں سیکرٹری خارجہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت کے مختلف امور کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا مثبت کردار جاری رکھا جائے گا اور عالمی برداری کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ملکی معاشی ترقی اور سلامتی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ سیکرٹری خارجہ اور نائب وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور بہتری کے لیے نئے اقدامات متوقع ہیں۔