LIVE
Loading Breaking News...

پاکستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، سال 2026ء کی مجموعی تعداد 9 تک پہنچ گئی

News Image
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں سال 2026ء میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد سال 2026ء کے دوران ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ مزید بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔دوسری جانب نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کے دوران بائیس ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطتے پلائے جا چکے ہیں۔ تاہم، حکام کا یہ بھی ماننا ہے کہ جو بچے کسی وجہ سے اس مہم کے دوران ویکسینیشن سے محر رہ جاتے ہیں، وہ اب بھی ایک بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ دور دراز اور حساس علاقوں میں والدین کی ہچکچاہٹ اور رسائی کے مسائل کی وجہ سے بعض بچے قطرے پینے سے رہ جاتے ہیں، جنہیں کور کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں مسلسل کوشاں ہیں۔اس بڑھتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے اور ایک مؤثر جامع پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ٹیمیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔