LIVE
Loading Breaking News...

افغانستان کا انسانی بحران اور اقوام متحدہ کی وارننگ

News Image
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جہاں ملک میں خواتین اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ اس صورتحال کے باعث سیکڑوں طبی مراکز بند ہو چکے ہیں اور آنے والے برسوں میں بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔
افغانستان کو ایک بار پھر گہرے ہوتے ہوئے انسانی بحران اور خواتین سمیت شہریوں پر عائد سخت حقوق کی پابندیوں کے باعث انتہائی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں اور مبصرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد سے لے کر اب تک ملک کے اندر بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عام شہریوں کی زندگی اجن بنتی جا رہی ہے۔ معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں طبی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق سات سو سے زائد صحت کے مراکز بند ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کو بروقت طبی امداد اور علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں۔ بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے برسوں میں یہ انسانی بحران مزید تباہ کن شکل اختیار کر سکتا ہے اور لاکھوں افغان شہری بھوک اور بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق بالخصوص خواتین کی تعلیم اور روزگار پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کریں تاکہ بین الاقوامی امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔ اس وقت افغانستان کو درپیش چیلنجز صرف مقامی نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ یہ پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی ایک بڑا امتحان بن چکے ہیں۔ عالمی سطح پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ افغان عوام کی مصائب میں کمی لائی جا سکے۔