LIVE
Loading Breaking News...

بھارت میں بزرگوں کے لیے کرائے پر پوتے پوتیوں کی خدمات کا رجحان

News Image
بھارت میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور انہیں صحبت فراہم کرنے کے لیے ایک انوکھا کاروباری رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ چھوٹے لیکن بڑھتے ہوئے یہ ادارے خاندان کی روایتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔
بھارت میں خاندانی اقدار اور بدلتے ہوئے سماجی ڈھانچے کے ساتھ ایک نیا اور منفرد کاروباری رجحان تیزی سے جڑ پکڑ رہا ہے جسے 'کرائے پر پوتا یا پوتی' کہا جا سکتا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں اب ایسی کمپنیاں اور فرمیں سامنے آ رہی ہیں جو بزرگ شہریوں کو صحبت، دیکھ بھال اور معاونت فراہم کرتی ہیں۔ یہ وہ سہولیات ہیں جو ماضی میں خاندان کے افراد قدرتی طور پر انجام دیا کرتے تھے، لیکن اب جدید زندگی اور مصروفیت کی وجہ سے بزرگوں کے لیے تنہائی ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ نکلنے والی اس نئی کاروباری لہر کا بنیادی مقصد ان ضعیف العمر افراد کی مدد کرنا ہے جن کے بچے یا تو بیرون ملک مقّم ہیں یا پھر روزمرہ کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے والدین کو مطلوبہ وقت نہیں دے پاتے۔ یہ فرمز تربیت یافتہ نوجوانوں کو بزرگوں کے پاس بھیجتی ہیں جو نہ صرف ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہیں بلکہ ہسپتال کے چکر لگانے، ادویات کا وقت پر استعمال یقینی بنانے اور روزمرہ کے چھوٹے موٹے کاموں میں بھی ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ اس سروس نے جہاں ایک طرف بزرگوں کی تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں دوسری طرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ رجحان آنے والے دنوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا کیونکہ یہاں نیوکلیئر فیملیز کا نظام تیزی سے عام ہو رہا ہے اور بزرگوں کی نگداشت ایک اہم معاشرتی ضرورت بنتی جا رہی ہے۔ اگرچہ روایتی سوچ رکھنے والے طبقے کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم تنہائی کا شکار بزرگوں اور ان کے دور بیٹھے بچوں کے لیے یہ ادارے ایک بڑی راحت ثابت ہو رہے ہیں۔ کاروباری ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ صرف ایک تجارتی سرگرمی نہیں بلکہ ایک اہم معاشرتی ضرورت کی تکمیل ہے جو بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔