World
جاپان میں زلزلہ، شیزوکا میں 5.7 شدت کے جھٹکے اور نقصان
جاپان کے پریفیکچر شیزوکا میں 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے آئندہ چند دنوں کے دوران شدید آفٹر شاکس کا انتباہ جاری کیا ہے۔
جاپان کے وسطی علاقے میں واقع شیزوکا پریفیکچر میں 5.7 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس ززلزلے کی شدت 5.7 بتائی گئی ہے جس کا مرکز زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی عارضی طور پر معطل ہوئی۔ دوسری جانب جاپانی محکمہ موسمیات اور متعلقہ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران اس کے مزید طاقتور آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ جاپان دنیا کے ان خطوط میں شمار ہوتا ہے جہاں زلزلے کے خطرات سب سے زیادہ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں عمارتوں کی تعمیر زلزلہ پروف کی جاتی ہے تاہم پھر بھی اس قدرتی آفت کے وقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔