Technology
جی ٹی اے 6 نیا ٹریلر اور اپڈیٹس، مداحوں میں جوش و خروش
مقبول ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کے مداحوں میں اس وقت شدید جوش و خروش پایا جاتا ہے جب راک سٹار گیمز کی ویب سائٹ میں حالیہ تبدیلیاں کی گئیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ گیم کا نیا ٹریلر اور اہم معلومات بہت جلد جاری کی جائیں گی۔
دنیا بھر کے ویڈیو گیم سے محبت کرنے والے شائقین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں مشہور زمانہ گیم گرینڈ تھیف آٹو سکس یعنی جی ٹی اے 6 کے مداحوں میں اس وقت انتہائی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گیم کی ڈویلپر کمپنی راک سٹار گیمز کی جانب سے اپنی دفتری ویب سائٹ میں کچھ ہی گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ اپڈیٹس کی گئی ہیں جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں کہ اس گیم سے متعلق کوئی بہت بڑا اعلان یا نیا ٹریلر کسی بھی وقت جاری کیا جا سکتا ہے۔
صرف ویب سائٹ کی اپڈیٹس ہی نہیں بلکہ مختلف گیمنگ پورٹلز اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلے اسٹیشن فائیو پر اس گیم کے لیے ایک بہت بڑے مارکیٹنگ بجٹ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ راک سٹار گیمز جلد ہی دنیا بھر میں ایک بڑی اشتہاری مہم کا آغاز کرنے والا ہے۔ شائقین کی طویل انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ گیم پلے کی پہلی جھلک یا ٹریلر تھری اس ماہ کے دوران ہی ریلیز کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
گیمنگ انڈسٹری میں جی ٹی اے سیریز کو ہمیشہ سے ایک تاریخی مقام حاصل رہا ہے اور اس کے نئے حصے کا انتظار گزشتہ کئی سالوں سے انتہائی شدت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی ویب سائٹ میں تبدیلیاں دیکھیں گئی تو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مداحوں کی جانب سے تبصروں اور خوشی کا اظہار شروع ہو گیا۔ اگر حالیہ خبریں درست ثابت ہوتی ہیں تو آنے والے دنوں میں گیمنگ کی دنیا میں ایک طوفان برپا ہونے کی توقع ہے جو ویڈیو گیمز کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔