World
گواتیمالا میں فوئیگو آتش فشاں کا دھماکہ، خطرناک الرٹ جاری
گواتیمالا کے فعال ترین فوئیگو آتش فشاں کے حالیہ دھماکے کے بعد حکام نے ملک میں دوسرا سب سے بڑا خطرناک الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس آتش فشاں کی مسلسل سرگرمی کی وجہ سے ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر انخلا کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
لاطینی امریکی ملک گواتیمالا میں حکام نے ملک کے سب سے زیادہ فعال اور خطرناک ترین آتش فشاں 'فوئیگو' کے ایک بار پھر پھٹنے کے بعد دوسرا سب سے بڑا خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ فضا میں راکھ کے بلند بادلوں اور لاوے کے اخراج کے بعد قریبی علاقوں میں سکیورٹی خدات کے پیش نظر انتظامیہ کو انتہائی چوکنا کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مقامی آبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
فوئیگو آتش فشاں خطے کے ان آتش فشانوں میں شامل ہے جو حالیہ برسوں کے دوران سب سے زیادہ سرگرم رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی اس آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے قریبی بستیوں کو شدید خطرات لاحق ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں حکام کو بڑے پیمانے پر ہنگامی انخلا کی کارروائیاں کرنا پڑی تھیں۔ ماہرین ارضیات مسلسل اس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
حام کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد ریسکیو اور امدادی اداروں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ متاثرہ اور خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے قریب ایمرجنسی کیمپ لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور گیسیں فضائی اور زمینی نقل و حرکت کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔