LIVE
Loading Breaking News...

اٹلی: کوڑا اٹھانے والوں نے دس لاکھ یورو کا لاٹری ٹکٹ تلاش کر لیا

News Image
اٹلی میں ایک خوش نصیب شخص نے غلطی سے اپنی دس لاکھ یورو کی لاٹری کا ٹکٹ کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔ کوڑا چننے والے ایماندار کارکنوں نے بڑی محنت کے بعد کوڑے کے ڈھیر سے وہ ٹکٹ تلاش کر کے واپس کر دیا۔
اٹلی میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب اور دلچسپ واقعے میں کوڑا اٹھانے والے کارکنوں نے کمال ایماندار کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لاٹری پلیئر کو دس لاکھ یورو کا گم شدہ ٹکٹ تلاش کر کے واپس دلوا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شہری نے معمول کے مطابق لاٹری کھیلی لیکن وہ یہ حقیقت بھول گیا کہ اس نے وہ ٹکٹ لاپرواہی میں کوڑے دان میں پھینک دیا ہے۔ اس وقت اسے اپنی خوش قسمتی کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس کا یہ ٹکٹ اسے کروڑ پتی بنا سکتا ہے۔ کچھ دنوں بعد جب لاٹری کی قرعہ اندازی ہوئی اور نتائج سامنے آئے تو اس کے اہل خانہ نے اسے بتایا کہ جو نمبر وہ سالوں سے کھیلتا آ رہا تھا، وہی نمبر اس بار قرعہ اندازی میں جیت گئے ہیں۔ یہ سن کر اس کے ہوش اڑ گئے اور اسے فوراً یاد آیا کہ اس نے وہ ٹکٹ تو کوڑے دان کی نذر کر دیا تھا۔ پریشانی کے عالم میں اس نے فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کے کوڑا اٹھانے والے عملے سے رابطہ کیا اور اپنی اس بڑی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔ خوش قسمتی سے صفائی کے کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوڑے کے بڑے ڈھیر اور ری سائیکلنگ پلانٹ کا رخ کیا۔ کارکنوں نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اس مخصوص کوڑے کی چھان بین کی اور بالاخر معجزاتی طور پر وہ قیمتی لاٹری ٹکٹ تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ٹکٹ ملنے کی خبر سن کر لاٹری ونر کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور اس نے ایماندار کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس واقعے نے دنیا بھر میں انسانیت اور ایماندار کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے جس کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے۔