LIVE
Loading Breaking News...

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کر دی

News Image
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے طلباء کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی کر دیا ہے۔ اب یہ اہم امتحان 20 ستمبر کو منعقد ہوگا جبکہ تمام انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ملک بھر میں طبی تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلباء کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان کو ملتوی کر دیا ہے اور اس کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق اب یہ امتحان 20 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحان کی صرف تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ اس کے تمام انتظامات اور دفتری امور پہلے کی طرح مکمل طور پر برقرار رہیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھی اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں طبی داخلوں کے لیے ہونے والا یہ امتحان انتہائی شفاف، منصفانہ اور بہترین انداز میں منعقد کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ کسی بھی طالبعلم کو امتحان کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اور پورے عمل کو مزید منظم بنایا جا سکے۔ پی ایم ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور مزید ہدایات کے لیے باقاعدگی سے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں تاکہ وہ کسی بھی نئی تبدیلی یا اپ ڈیٹ سے بروقت باخبر رہ سکیں۔ کونسل کا مقصد طلباء کو ایک شفاف اور یکساں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک کے ہونہار طلباء بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے طبی تعلیمی سفر کا آغاز کر سکیں۔