World
آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ، یو اے ای کا ایڈنوک ٹینکر نشانہ
متحدہ عرب امارات کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے نے ان کے ایڈنوک ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خلیجی اور عرب حکومتوں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب گزرنے والے ایک اماراتی تیل بردار جہاز (ایڈنوک ٹینکر) کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں جہاز کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم عملے کا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا اور تمام عملہ محفوظ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور بحری جہاز کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم اور حساس گزرگاہ ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں پر اس کے اثرات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ تیل بردار جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حملے کے فوراً بعد خلیجی اور دیگر عرب حکومتوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف ممالک نے اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور بحری سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عرب رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروٹیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں اور اس سے بین الاقوامی تجارت بالخصوص توانائی کی سپلائی لائنز کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اس واقعے کے بعد سفارتی سطح پر تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اور عالمی برادری خلیج میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔